پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

image

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ قیدیوں کے اہل خانہ صرف ایک میسج کے ذریعے رہائی کی تاریخ اور سزا میں معافی بارے جان سکیں گے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا، ترجمان کے مطابق قیدیوں کے اہل خانہ ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ پتہ کر سکیں گے،جگہ اور قیدی نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کرکے معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی، جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں، سرکاری سطح پر معافی،تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ قیدیوں یا اہل خانہ کو ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا آن لائن کیا گیا ہے، اب قیدی کو مقررہ سزا سے اضافی قید نہیں دی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گا بلکہ جیل اصلاحات کی جانب ایک سنجیدہ کوشش بھی ثابت ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.