بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار

image

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم سے کراچی چلسے میں بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل ہو کرایم کیو ایم نے بجلی بلوں کے ریلیف پر توجہ دی، ہم نے پہلے دن سے پانی کے مسائل حل کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھی، ہمارا اتحادی حکومت میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل میں بڑا کردار ہے۔

ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی کی گئی ہے، امید ہے شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں آ جائے گی، انہوں نے کہا کہ مارچ میں پہلی مرتبہ مہنگائی 0.7 فیصد پر آ گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

بجلی کی قیمتیں کم کرنے سے پیداواری لاگت کم ہو گی، صنعتوں کا پیداواری عمل سست یا ختم ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر صنعتوں اور تجارت کے فروغ کا موقع ملے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا دیرپا اثر سامنے آئے گا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ سب سے پہلے آئی پی پیز کا مسئلہ ہم نے اٹھایا، وزیراعظم نے حامی بھری کے وہ عید کے بعد کراچی آئیں گے، وزیراعظم کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ آئندہ سال جولائی سے دسمبر میں مکمل ہوگا، وزیراعظم بڑے جلسے میں کے فور منصوبے کا اعلان کریں گے، کے فور کی لاگت پونے 200 ارب ہوگئی ہے، منصوبے پر 50 فیصد کام ہوچکا، باقی کے لیے 35 ارب مختص کروائے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.