اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 1800 پوائنٹس کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ بجلی نرخوں میں بڑی کمی سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا، نرخوں میں کمی کا روباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اشارے اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار او رسرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا ہے، آج 100 انڈیکس 1 ہزار 816 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 754 پر آ گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.