پنجاب میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی

image

پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش ہونے سے قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہونے سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے ہوگئی۔ صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے کمی سے 1450 تا 1500 روپے ہوگئی۔

پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 تا 2300 روپے ہونے کا امکان ہے۔   


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts