محسن نقوی نے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔

پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صدر ایشین کرکٹ کونسل مقرر

حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہو سکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.