پاکستان سپر لیگ، لاہور، راولپنڈی، ملتان کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب

image

پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے آ رمی اور رینجرز کے دستے طلب کئے ہیں۔

فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کیلئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی

تینوں اسٹیشنز پر اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں،پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہیں، سکیورٹی کیلئے دستوں کی خدمات 6 اپریل سے 19 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز شریک ہوں گے، میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے،محکمہ داخلہ پنجاب نے آ رمی اور رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.