خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ ، بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع

image

سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

خالصہ جنم دن کی 326 ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے ، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہو گا۔

پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی ، محسن نقوی

وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.