گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

image

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے وفاق سے 100 ارب روپے مانگ لیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فنڈز کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کے لیے 100 ارب روپے مانگ لیے۔

گورنر سندھ کے مراسلے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے رقم کے تقاضے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اور خط کے ساتھ میئر کراچی کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ بھی منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے۔ اور فنڈ کراچی کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.