اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔
پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 9 مئی کے ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اور 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
9 مئی کو پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اور صوبے کے 38 شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ صرف لاہور میں 110 ملین کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو کا خطرہ، پنجاب کے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کو 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔ اور میانوالی میں 50 ملین کے املاک کا نقصان پہنچایا گیا۔ پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے۔ ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے۔ جبکہ 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہوئے۔