پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہو گی ، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

image

عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے ،ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنیکا امکان ہے، پیشگوئی درست ثابت ہونے پر امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہو گا۔

مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

اماراتی وقت کے مطابق  چاند  صبح 7:02  پر طلوع ہو گا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات  نے پاکستان میں چاند کے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے 7 جون کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم عیدالاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.