سڑک پر جم بنا دیا۔۔ نشے میں دھت شخص کی چلتی گاڑیوں کے درمیان پش اپس کی ویڈیو

image

بھارت کے شہر پونے میں ایک نشے میں دھت شخص نے مصروف ترین سڑک کو جم میں بدل دیا، جہاں وہ چلتی گاڑیوں کے بیچ پش اپس کرتا رہا۔ حیران کن مناظر دیکھ کر راہگیروں اور ڈرائیورز کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں، جبکہ یہ عجیب و غریب منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو کر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ 5 اپریل کی شام پونے کے علاقے سوار گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص نشے کی حالت میں گاڑیوں کی قطاروں کے درمیان ہی اپنے مسلز بنانے میں مصروف نظر آیا۔ بظاہر بے خوف نظر آنے والے اس شخص نے خطرے کی پروا کیے بغیر زمین پر لیٹ کر پش اپس لگانے شروع کر دیے، جبکہ آس پاس کی گاڑیاں بمشکل اس سے بچ کر نکل رہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے مذاق میں لکھا، "یہ وہ آدمی ہے جسے نہ گاڑیاں روک سکتی ہیں، نہ قانون!" جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "شاید اس کا ماننا ہے کہ اصلی باڈی بلڈر وہی ہوتا ہے جو خطرے کے بیچ ٹریننگ کرے!"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.