ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان مقرر

image
انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بلے باز ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔‘

اس موقع پر انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روبکی نے کہا ہے کہ ’ہیری بروک نہ صرف ایک شاندار کرکٹر ہیں بلکہ ان کے پاس ایک بہترین کرکٹنگ دماغ اور دونوں ٹیموں کے لیے ایک واضح وژن بھی ہے جو ہمیں مزید سیریز، ورلڈ کپ اور بڑے عالمی ٹورنامنٹ جیتنے میں مدد فراہم کرے گا۔‘

ہیری بروک پہلی مرتبہ ٹیم کے کل وقتی کپتان مقرر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے گذشتہ برس ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں اس وقت ون ڈے ٹیم کی قیادت کی تھی جب بٹلر زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی 20 میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 1614 رنز سکور کیے ہیں، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.