پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہو گی؟

image
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب جمعہ 11 اپریل کو ہو گی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا، جس میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی روز شیڈول ہے۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ہو گا۔

پی ایس ایل سیزن 10 مجموعی طور پر چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل سٹیڈیم، لاہور کا قذافی سٹیڈیم، ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم شامل ہیں۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گلوکار عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل اینتھم کے لیے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب کے دوران شائقین کو آتش بازی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں چھ ٹیموں کے درمیان کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.