مشہور کرکٹرپرایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی لگادی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کے ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے پر پابندی عائدکردی۔

کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے معاہدے کے باوجود بھی پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ کوربن بوش نے پی ایس ایل پر ایک اور لیگ کو ترجیح دی تھی۔ پی سی بی کے مطابق کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کی وجہ سے جرمانےکی رقم بتانے سےگریز کیا ہے۔ آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔ کوربن بوش کا کہنا ہےکہ میں اپنے کیے پر شرمندہ اور پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں، پشاور زلمی کے فینز کو مایوس کرنے پر معافی مانگتا ہوں، اپنے عمل کی تمام تر ذمہ داری اور اس پر سزا کو قبول کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.