بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

image
بالی وُڈ میں ہر برس سینکڑوں فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تاہم ان میں سے کئی ایک فلمیں سُپرہٹ ہوتی ہیں اور کئی ایک بڑا بجٹ ہونے کے باوجود کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر پاتیں۔

گذشتہ برس بھی بالی وُڈ میں اسی طرح کی صورت دیکھنے کو ملی، ایک طرف جہاں بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلمیں مداحوں میں کوئی خاص پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو وہیں ’ستری ٹو‘ جیسی کئی فلمیں ایسی بھی تھیں جو کم بجٹ ہونے کے باوجود سُپرہٹ رہی۔

بالی وُڈ کی 2025 میں ریلیز ہونے والی اُن فلموں کی فہرست یہاں پیش کی جا رہی ہے جن کا شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

’ریڈ ٹو‘اجے دیوگن اور وانی کپور کی فلم ’ریڈ ٹو‘ آئندہ ماہ یکم مئی کو ریلیز ہو گی۔ راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی یہ ہندی فلم ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر ہو گی۔

اس فلم کی کہانی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے۔

یہ فلم تخلیق کار بھوشن کمار، کمار مانگٹ پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشن کمار کی جانب سے تخلیق کی گئی۔

’ریڈ ٹو‘ سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔

’دی بھوتنی‘سنجے دت، سنی سنگھ، موہنی روئے، پلک تیواڑی، نیونیت ملک اور انیشا دعا کی طویل کاسٹ پر مشتمل کامیڈی ہارر فلم ’دی بُھوتنی‘ کی ریلیز بھی آئندہ ماہ ہو رہی ہے۔

سدہانت سچ دیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو یکم مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم کی کہانی سدہانت سچ دیو اور ونکش اروڑا نے لکھی ہے۔

’عبیر گُلال‘پاکستانی اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ 9 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

یہ وہ فلم ہے جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نو برس بعد بالی وُڈ میں کم بیک کر رہے ہیں۔

’عبیر گلال‘ نو مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی (فائل فوٹو: یوٹیوب)

اگرچہ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے انڈیا کے شدت پسند گروہوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آرتی ایس بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو نو مئی کو مداحوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس کی کہانی میں مزاح اور رومانس شامل ہے۔

’ہاؤس فُل فائیو‘’ہاؤس فُل فائیو‘ بھی ان فلموں میں شامل ہے جو رواں برس بڑے پردے پر ریلیز کی جائیں گی۔

کامیڈی سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، پوجا ہیگڑے، سونم باجوہ، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، شریاس تلپڑے، رتیش دیشمک، ابھیشیک بچن، فردین خان، کریتی سینن، جان ابراہم، نورا فتحی، سوناکشی سنہا، بوبی دیول، دھرمیندر اور جیکلین فرنینڈز شامل ہیں۔

’ہاؤس فُل فائیو‘ کا ٹریلیر تاحال ریلیز نہیں ہوا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ یہ چھ جون کو ریلیز کی جائے گی۔

’وار ٹو‘فلم ’وار ٹو‘ بولی وڈ کی سنہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وار‘ کا سیکوئل ہے۔ ’وار‘ ایک ایکشن تھرلر فلم تھی جس کے مرکزی کرداروں میں ریتک روشن اور ٹائیگر شروف شامل تھے۔

اس فلم کی کہانی دو جاسوسوں کے گرد گھومتی ہے جن کے درمیان ایک پُرجوش اور خطرناک جنگ ہوتی ہے۔

فلم کی کہانی، ایکشن سسپنس اور کامیاب باکس آفس پرفارمنس کی وجہ سے بہت مقبول ہوئی تھی۔

سیکوئل فلم ’وار ٹو‘ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ اس کے تخلیق کار ادیتیا چوپڑا ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں این ٹی رامو راؤ جونیئر، ریتک روشن، کیارا ایڈوانی اور جان ابراہیم شامل ہیں۔

’وار ٹو‘ رواں برس 14 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

’جولی ایل ایل بی تھری‘’جولی ایل ایل بھی تھری‘ ہندی زبان کی کامیڈی فلم ہے جس میں اکشے کمار، ارشد وارثی، ہما قریشی، امریتا راؤ اور سربا شکلا ادکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

’جولی ایل ایل بی تھری‘ کے ہدایت کار اور رائٹر سبھاش کپور ہیں جبکہ اس کے پروڈیسر اکشے کمار، ڈمپل خارباندہ اور نارین کمار ہیں۔

یہ فلم متوقع طور رواں برس ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.