پاکستان کے مشہور شیف ذاکر قریشی 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی سالوں سے ٹی وی پر کھانے پکانے کے مشہور پروگرامز کا حصہ رہے اور ہزاروں لوگوں کو مزیدار اور آسان ترکیبیں سکھائیں۔
شیف ذاکر کو خاص طور پر "مصالحہ ٹی وی" سے شہرت ملی، جہاں ان کے کھانے پکانے کے انداز کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ وہ نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔ ان کی recipes پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں میں بھی بے حد مقبول تھیں۔
ان کے انتقال کی خبر شیف سامعہ اور فریحہ معراج نے انسٹاگرام پر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا۔