پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 10ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 128 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان30، اعظم خان 31، کولن منرو چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز آٹھ اور محمد شہزاد صفر کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک اور جبکہ حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے۔
کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر ٹم سائفرٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ سعد بیگ 20، خوشدل شاہ 17، ڈیوڈ وارنر تین، جیمز ونس چار، عرفان خان پانچ اور عامر جمال سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد نبی سات اور عباس آفریدی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کی (فوٹو: پی ایس ایل)
یوں اب رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز کھیل لیے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے چاروں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز سے میچ جیتا جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی ہے۔
کراچی کنگز کا سکواڈ
ٹم شیفرٹ، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ
صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، کولن منرو، حیدر علی، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، بین دروش اور نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔