’آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا‘، وکی کوشال کی فلم ’چھاوا‘ کا 600 کروڑ روپے کا بزنس

image
بالی سٹار وکی کوشال اور رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر ہے اور انڈیا میں چھ سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم مراٹھا جنگجو چتراپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چتراپتی سانبھاجی مہاراج کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

پشپا ٹو اور ستری ٹو کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

وکی کوشال کے والد شام کوشال بالی کے ایکشن ڈائریکٹر ہیں اور انہوں اس فلم کو بلاک بسٹر بنانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ پارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’600 ناٹ آؤٹ، چھاوا نے 600 کروڑ کا مارک عبور کر لیا۔ پشپا ٹو ستری ٹو کے بعد چھاوا سنگ میل عبور کرنے والی تیسری ہندی فلم بن گئی۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ چھاوا کو محبت دینے کے لیے رب کا اور سب کا شکریہ۔‘

اگرچہ اس فلم نے انڈیا میں چھ سو کروڑ کمائے ہیں لیکن عالمی سطح پر اس کی کمائی اس سے زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس کا بزنس 807 کروڑ ہے۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن ادارش نے اس کی تصدیق کی اور اس فلم کے انڈیا میں بزنس کا بریک اپ پوسٹ کیا۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Sham Kaushal (@shamkaushal09)

فلم میں سانبھاجی مہاراج کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا۔‘

ڈائریکٹر لکشمن اوتیکار کی فلم چھاوا نے بہترین پرفارمنس، گرفت میں لینے والی کہانی اور اے آر رحمن کے میوزک سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچا۔ وکی کوشال اور رشمیکا مندانا کے علاؤہ فلم میں اکشے کھنہ، اشوتوش رانا اور دیویا دتا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.