پاکستانی کِک باکسر عبداللہ چانڈیو نے دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 54 کے مقابلے میں اردون کے کھلاڑی علی القیسی کو شکست دے دی۔عرب نیوز کے مطابق عبداللہ چانڈیو اپنے ساتھی کھلاڑی شاہزایب رند کے ساتھ دبئی میں کے سی 54 چیمپیئن شپ میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے اپنے حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہرایا۔ کراٹے کامبیٹ نے جمعے کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’کئی روز سے جاری سرگرمی کا آج اختتام ہوا اور فائٹرز نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ عبداللہ چانڈیو نے تین راؤنڈز کے مشکل کھیل کے بعد فتح حاصل کی۔‘کراٹے کامبیٹ ایک برانڈ ہے جو دنیا بھر میں 2018 سے ایونٹس منعقد کروا رہا ہے۔24 سالہ عبداللہ چانڈیو کا تعلق کراچی سے ہے جنہوں نے 2022 میں دبئی میں انڈین کھلاڑی محمد شعیب کو ’بی کے کے کِک باکسنگ چیمپیئن شپ‘ میں ہرا کر ڈیبیو کیا تھا۔