سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ بارہ فیصد سے گیارہ فیصد پر گر گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سوموار کے روز سونے کی قیمت میں 7800 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- پاکستان کی حکومت اور فوج کے ترجمانوں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوؑں کو قومی سلامتی سے متعلق ان کیمرا بریفنگ دی جس میں انڈیا کے ساتھ بڑھتے تناؤ کا تذکرہ کیا گیا
- اس بریفنگ میں تحریک انصاف کی عدم شمولیت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنقید کی
- پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں
سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان، سونے کی قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد ساڑھے تین لاکھ روپے فی تولہ ہو گئی