بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

image

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، اب تک 6 مقامات پر بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنر ل احمد شریف چودھری نے نیوز بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 13 شہداتیں ہوئیں جن میں 3 بچیاں شامل بھی شامل ہیں ،مظفرآباد کے قریب مسجد بلال کو شہید کیا گیا، بھارتی حملے میں 3 شہری شہید جبکہ 1 بچی اور لڑکا زخمی ہوئے۔

بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے میں مریدکے میں 3 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا،سیالکوٹ اور شکرگڑھ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں کو مودی کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے،کوٹلی میں بھارتی حملے سے 2 بچے شہید ہوئے۔

افواج پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے اور ایک کام بیک ڈرون کو مار گرایا ،پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے سٹرکچر کو نشانہ بنایا، بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیاجارہا ہے اور دیاجاتا رہے گا، بھارتیوں کو موت کا جتنا ڈر ہے، ہمیں شہادت کی اتنی ہی آرزو ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts