وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے، بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا، پاکستان نے دفاع وطن کے لیے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.