پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ خطے کے مفاد میں نہیں، افغان وزراتِ خارجہ

image

بھارت اور پاکستان میں کشیدگی پر افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ خطےکے مفاد میں نہیں ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات بات چیت اور سفارتکاری سے حل کریں۔

خیال رہےکہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملےکے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا جس کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بھی دکھائیں۔ اس کے علاوہ آج قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان کو اپنے دفاع میں جواب دینے کا حق حاصل ہے، اور پاکستان کسی بھی وقت، جگہ اور طریقے سے اپنے معصوم شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کو اس ضمن میں مناسب کارروائی کے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.