پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

image

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق فشنگ بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میری ٹائم ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق نقل وحرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کے پیش نظر سمندر میں کشتیوں کے جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.