آج ملک بھر میں میں 1 تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا ہے.
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حالیہ کمی کے بعد 1 تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے.
جبکہ سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے تک جا پہنچی ہے.
اسی طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 343 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔