بھارت میں ’ایکس‘ کے 8 ہزار اکاؤنٹس بلاک

image

بھارتی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو بھی جارحیت کی زد میں لے لیا، ایکس انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا گیا۔

جبکہ انسٹا گرام پر معروف مسلم نیوز پیج پر پابندی عائد کردی۔ بھارت کی نام نہاد سیکولرزم کا پول کھل گیا ہے، مودی سرکار نے عالمی میڈیا اداروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی، ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا کوئی جواز نہیں پیش کیا گیا۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہم تمام تر قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں، صارفین کو بھی مشورہ ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

ایکس انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت، قانونی جواز فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں دراندازی کرکے مودی سرکار کے ہرکارے سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پاکستان میں حملوں کا پروپیگنڈا کر رہے تھے، ایسے میں بعض ایکس اکاؤنٹس سے حقائق بتائے جانے اور فیک نیوز کی تردید کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

مودی سرکار نے اپنی حکومت کے بیانئے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے ایکس انتظامیہ کو فہرست ارسال کرکے آزادی اظہار رائے پر کاری ضرب لگادی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.