بھارت کو کرارا جواب۔۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید

image

پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم دن — آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جہاں 2.3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کی اُمید ہے۔ اس میں سے ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) پروگرام کا حصہ ہوگا، جو جولائی 2024 میں منظور کیا گیا تھا۔

یہ قرض پیکیج 37 ماہ پر محیط ہے، جس کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت پہلا مرحلہ 27 ستمبر کو مکمل ہوا تھا، جس میں 1.2 ارب ڈالر دیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ شعبوں کی بحالی کے لیے اضافی 1.3 ارب ڈالر کی منظوری بھی متوقع ہے، تاکہ ماحولیاتی نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے افسران نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان نے پروگرام کی تمام اہم شرائط پوری کر لیں — جس میں پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو شامل ہیں۔

دوسری طرف، آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے تصدیق کی ہے کہ 9 مئی کا اجلاس شیڈول کے مطابق ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے لیے ریزیلینس سپورٹ فیسیلیٹی پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرض کی منظوری کا مقصد زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور پاکستان کو مالی استحکام میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی امید ظاہر کی کہ خطے میں، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ میں جلد بہتری آئے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.