پاکستانی ایکشن کے بعد بھارتی رافیل طیارے زمین بوس کیا ہوئے، دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گئے — اور اب چائنیز میمرز نے بھی اپنا رنگ جما دیا!
سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں چار چینی نوجوان طنزیہ انداز میں بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ میمرز بھارتی لباس اور معروف فلمی دھن پر مزاحیہ ڈانس کر کے رافیل کے انجام پر بھارتی بیانیے کو چیلنج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نہ صرف میوزک چبھتا ہے، بلکہ ان کے انداز بھی طنز سے بھرے ہوئے ہیں — جیسے وہ کہنا چاہتے ہوں کہ رافیل کی طاقت محض دعویٰ تھی، حقیقت کچھ اور نکلی۔
ویڈیو کو ہزاروں لوگ شیئر کر چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔