شہید ارتضیٰ عباس کی علامہ اقبال کی نظم پڑھتے ہوئے ویڈیو۔۔ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

image

آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی ایک پرانی ویڈیو نے لوگوں کو دکھی کردیا۔ اس ویڈیو میں وہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اشعار پڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں ارتضیٰ کہتا ہے، "میں اقبال کا جنم دن منانے جا رہا ہوں", اور پھر معصوم انداز میں پڑھتا ہے:

"تو شاہین ہے، پرواز ہے کام تیرا، ترے سامنے آسمان اور بھی ہیں"

یہ وہی بچہ ہے جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کا بیٹا تھا، اور 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی گولہ باری کے باعث شہید ہوا۔ ارتضیٰ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جبکہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دکھ اور خاموشی کی فضا چھا گئی۔

صارفین نے نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ننھے بچے کے والدین کے لئے صبر کی دعائیں بھی کیں۔ ارتضیٰ کی یاد اب ان اشعار میں زندہ ہے، جو وہ یقین اور خلوص سے پڑھ رہا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.