وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی معاملات کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے جوہری معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔

اہم ترین دفاعی اثاثے استعمال کرنے کااختیار نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت کی جانب سے مزید کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔

اس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔

سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.