مذاکرات میں بھارت سے تین نکات پر بات ہو گی، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ مودی نے خطے کو جہنم میں دھکیلنے کی کوشش کی، افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے۔

ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، دہشت گردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ساری جنگیں ہی کشمیر پر لڑی گئی ہیں۔

پرسوں والی جنگ بھی کشمیر کا مسئلہ تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں ان کے وزیراعظم کو برابھلا کہا جا رہا ہے۔

یہ ہماری ڈپلومیٹک فتح بھی ہے، اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ہندوستان کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، پاکستان نے اپنے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔

پاکستان کو پچھلے 77 سال میں اتنی بڑی کامیابی کبھی نہیں ملی، اب تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے، خطے میں اب غریب لوگوں کو رہنے کا حق ملنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.