سورج کی روشنی کا اصل رنگ کیا ہے؟

image

یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ سورج کی روشنی میں جس رنگ کی سب سے زیادہ توانائی والی wavelength ہوتی ہے وہ ہے ہرا رنگ۔

سورج کی روشنی تکنیکی طور پر سبز رنگ کی شدت کے قریب ہوتی ہے۔

تو پھر ہمیں سورج کی روشنی پیلی کیوں دکھائی دیتی ہے؟

اصل میں یہ زمین کے ماحول کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں درج ذیل عوام شامل ہیں۔

فضائی بکھراؤ:

سورج کی روشنی جب زمین کے ماحول میں داخل ہوتی ہے تو چھوٹے wavelength والے رنگ جیسے نیلا اور بنفشی بکھر جاتے ہیں۔ باقی بچنے والی روشنی میں پیلا، نارنجی اور سرخ رنگ غالب آ جاتے ہیں۔

آنکھ کا ردِ عمل:

ہماری آنکھ نیلے اور سرخ رنگوں کے ملاپ کو "پیلا یا زرد" رنگ کے طور پر محسوس کرتی ہے، خاص طور پر جب نیلا رنگ بکھر جاتا ہے۔

دن کے مختلف اوقات میں اثر:

دوپہر کے وقت سورج سر کے عین اوپر ہوتا ہے، روشنی کم بکھرتی ہے اور یہ تب سفید یا ہلکا پیلا محسوس ہوتا ہے جبکہ غروب یا طلوع کے وقت روشنی زیادہ فاصلے سے آتی ہے، زیادہ بکھرتی ہے۔ تب سورج نارنجی یا سرخ دکھائی دیتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.