غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی سیکیورٹی کے معترف

image

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے،کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا۔

ہمیں ائیر اسپیس بند ہونےکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جاکر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتحال بتا رہے ہیں۔

کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے متعرف نکلے۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ائیراسپیس بند ہونےکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئےکہا کہ بے فکر رہیں، ان حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.