ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کے لیے ایک منفرد اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں سفید لباس میں ملبوس خواتین اپنے کھلے بالوں کو دائیں بائیں لہراتی دکھائی دیں۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے تجسس اور حیرت کا اظہار کیا گیا کہ آخر اس استقبال کو کیا کہا جاتا ہے؟ تو واضح رہے کہ یہ استقبال دراصل "العیالہ" نامی روایتی ثقافتی مظاہرہ ہے جو امارات اور شمالی عمان میں مہمانوں کے خیرمقدمی موقع پر کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، "العیالہ" جنگی منظر کی علامتی نقالی ہے، جو شادیوں، تہواروں اور سرکاری تقریبات میں دکھائی جاتی ہے۔ اس میں مرد بانس کی چھڑیوں کے ساتھ صف بندی میں رقص کرتے ہیں، جب کہ خواتین ڈھول کی تھاپ پر اپنے بالوں کو ہوا میں لہراتی ہیں۔

یہ رقص یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم بھی کیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.