شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی مشکل میں، نیا کپتان کون ہوگا؟

image

مسلسل خراب کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کپتان شان مسعود کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

پاکستان کو اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنی ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے باعث شان مسعود کے لیے کپتانی برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹایا گیا تو سعود شکیل ممکنہ اُمیدوار ہو سکتے ہیں تاہم نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔

شان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، انکے متبادل کا نام بھی سامنے آگیایہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شان مسعود جنہیں نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا ان کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.