پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم 94 اور صائم ایوب47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 20، محمد حارث نو، میکس برائنٹ سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنر 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ بین میکڈرموٹ صفر اور عرفان نیازی دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لُوک وُڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے تھے۔

یوں پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی کراچی کنگز دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کا نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے اور پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز کا پہلے ہی ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہو گیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیماس میچ میں محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ُوڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تھے۔

کراچی کنگز کی ٹیماس میچ میں ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.