سندھ حکومت نے کس تاریخ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا؟

image

سندھ بھر میں 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دن سرکاری دفاتر سمیت تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔

یومِ تکبیر کی مناسبت سے یہ چھٹی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی یاد میں دی جاتی ہے، جب 1998 میں ملک نے چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 28 مئی کو بند رہے گی۔ اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات اور یادگاری پروگرامز بھی متوقع ہیں جن کا مقصد قومی طاقت اور خودمختاری کو خراج تحسین پیش کرنا ہوگا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.