بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ۔۔ 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید! آئی ایس پی آر

image

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں معصوم بچوں کی اسکول بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ متعدد طلبا زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہولناک منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جہاں سے پاکستان دشمن عناصر کو اس کارروائی کے لیے مدد فراہم کی گئی۔ پاکستان کی عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت اب بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دینا نہ صرف عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی گراوٹ کی واضح مثال بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خضدار میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ دار نہ صرف اپنے انجام کو پہنچیں گے بلکہ ان کے سہولت کار بھی قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی پر مبنی پراکسی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، اور معصوم جانوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.