برطانیہ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ برطانیہ میں درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ جہاں گرمی کی لہرشدت اختیار کر رہی ہے تووہیں ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے بارشیں نہ ہونے کی شکل میں خشک سالی کا خطرہ بھی پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
مئی کے دوران گرمی کی لہر میں تیزی آئی ہے جبکہ یکم مئی کو درجہ حرارت 29.3ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
ماحولیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر قابل ذکر بارشیں نہ ہوں تو خشک سالی کے درمیانے خطرے میں ہوں گے۔
ایک پیشگوئی کے مطابق ہفتے کے اختتام تک موسمی تبدیلی متوقع ہے،کم دباؤ بحراوقیانوس سے داخل ہوتا ہے جس سے بارش کا ضروری سلسلہ شروع ہو سکتا ہے مغربی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
شمال مغربی سکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع کی جا رہی ہے،شمال اور مغرب میں 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے تیز ہوائیں درجہ حرارت میں کمی کا سبب بنیں گی،ممکنہ طور پر یہاں 22 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ہو سکتا ہے۔