اقوام متحدہ کی بڑی کارروائی، غزہ میں پہلی بار 90 امدادی ٹرک داخل

image

اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار 90 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد کرم شالوم کراسنگ سے جمع کی گئی اور بدھ کے روز غزہ میں داخل کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جزوی اجازت ملنے کے تین دن بعد یہ امداد بھیجی گئی ہے۔ غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے، جہاں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.