زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

image

ترسیلات زر کی آمد میں کمی سے سپلائی متاثر ہونے کی بازگشت اور شرح سود گھٹنے سے معیشت میں طلب بڑھنے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281 روپے 86پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے دباؤ اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے اختتامی لمحات میں ڈالر کی پرواز شروع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 282روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیسوں، عازمین حج اور سیاحت پر جانے والے والے افراد کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 284روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.