وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

image

آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنے میں تاخیر، اور اب بجٹ 2 جون کی بجائے عید کے بعد 10جون کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھ دی۔

ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت جمعہ (23 مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اگلے سال کے بجٹ اقدامات اور میکرو اکنامک فریم ورک پر معاہدے کے نتیجے میں 2 جون کو وفاقی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.