پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان جہلم میں ہوا جہاں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی، طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے
- غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے 10 میں سے 9 بچے ہلاک ہو گئے
- حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں
- شہباز شریف 25 مئی سے ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوصکے دوران افواجِ پاکستان کی قربانیوں، سیاسی قیادت کے تعاون اور قوم کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی
پنجاب میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے تباہی: کم از کم آٹھ افراد ہلاک، 45 زخمی