یواے ای میں شدید گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

image

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جس سے غیر متوقع سیلاب، بارشیں اور شدید گرمی کا سامنا ہے اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔

اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا تھا، حکام نے لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.