عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

image

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا۔

حج سیزن 1446ء ہجری کے لیے عازمین کو پانی کی فراہمی کیلئے منصوبے "سقیا الحجاج" کا افتتاح کر دیا گیاہے۔

ادارے "سقیا الما" کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ کااس حوالے سے کہناہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ڈیرھ کروڑ ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں حرم میقات اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.