رواں برس حج کے موقعہ پر یوم عرفہ پر مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منطوری دے دی۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منطوری کے بعد شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ واضح رہے کہ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے گزشتہ سال شیخ ماہر المعیقلی نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا تھا۔