ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت سمیت دیگر مضبوط حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایونٹ کے تیسرے دن پاکستانی کھلاڑی بانو کوثر نے خواتین کی 48 کلوگرام جوجٹسو کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل چیمپئن شپ کے پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے مردوں کے ڈوو ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی طرح اسرا وسیم اور کائنات عارف نے خواتین کے ڈوو کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے پہلے دن کی کامیابیوں کو مزید شاندار بنایا۔