لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن

image
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

اتوار کی رات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اس سے قبل 2022 اور 2023 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی  ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کشال پریڑا 62 اور وننگ شاٹ کھیلنے والے سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ محمد نعیم 46، عبداللہ شفیق 41، بانوکا راجا پاکشے 14 اور فخر زمان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ ایوشکا فرنینڈو 29، فہیم اشرف 28، رائلی روسو 22، دنیشن چندی مل 22، فن ایلن 12، سعود شکیل چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خرم شہزاد دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابرار احمد اور محمد عامر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو، دو جبکہ سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قذافی سٹیڈیم شائقین سے پوری طرح بھرا ہوا ہے (فوٹو: اردو نیوز)

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر نیا تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم لاہور پہلی مرتبہ شائقین سے بھر گیا ہے۔

اس قبل چیمپئینز ٹرافی میں بھی قذافی سٹیڈیم مکمل نہیں بھر سکا تھا۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل میں سبقت حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیونسعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، دنیش چندی مل، ایوشکا فرنینڈو، رائلی روسو، محمد عامر، خرم شہزاد، فہیم اشرف، عثمان طارق اور فن ایلن پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیونشاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کشال پریڑا، بانوکا راجا پاکشے، آصف علی، سکندر رضا، حارث رؤف، سلمان مرزا اور رشاد حسین پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ کے لیے لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.