سابق گورنر سندھ کراچی میں انتقال کر گئے

image

سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،انکی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں،مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.