چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

image
چین نے پاکستان کو دیے گئے 3.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے کو رول اوور کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے وزارتِ خزانہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ  بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر کی وہ رقم رول اوور کی ہے جو گذشتہ تین سال سے پاکستان کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہے جبکہ 1.3 ارب ڈالر کے ایک اور کمرشل قرضے کو بھی دوبارہ فراہم کیا گیا ہے، جو اسلام آباد نے دو ماہ قبل واپس کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر اور کثیرالملکی مالیاتی اداروں سے 50 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے ذخائر آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق ہو گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ قرضے خصوصاً چینی قرضے پاکستان کے کم زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

 آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کے اختتام (30 جون) تک ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کی شرط رکھی تھی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے تحت جاری اصلاحات کی بدولت مستحکم ہو گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.